پیپسی ان پلگ ۔۔۔ لاہور کا فال ایڈیشن

باڈی بیٹ ایونٹس اور پی آر کی جانب سے لاہور کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں پیپسی ان پلگ کا فال ایڈیشن منعقد ہوا، جس میں ایک نہیں بلکہ دو آرٹسٹوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
کراچی میں ایک کامیاب ان پلگ فال ایڈیشن کے بعد یہ ضروری تھا کی لاہور کے مداحوں کو پیچھے نہ چھوڑا جائے۔

musical-evenings-officially-make-a-comeback-to-pakistan-1440628578-7523

شام کا آغاز پاکستان آئڈل ( سیزن ون) کے فاتح زمد بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگا کر کیا۔ زمد بیگ کا تعلق کسی موسیقار گھرانے سے نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان، ریشماں، اور علی عظمت کواپنااستاد مانتے ہیں۔

دوسری پرفارمنس کال بینڈ کی تھی۔ کال بینڈ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ کافی عرصے موسیقی سے دور رہنے کے بعد بینڈ پھر سے اپنے مداحوں کے درمیان موجود تھا۔ کال ایک راک بینڈ ہے جسے دانش جے خان، خرم جے خان، ذلفی، اورعمر پرویز نے شروع کیا۔ ۲۰۰۱ میں سنگر دانش جے خان کے چھوڑ جانے کے بعد بینڈ ختم ہوگیا۔ لیکن ۲۰۰۲ میں خرم جے خان نے امریکہ سے واپس آنے کے بعد بینڈ کو دوبارہ شروع کیا۔ ان کا پہلا البم ’جلا وطن‘ ۲۰۰۵میں مارکیٹ میں آیا۔

Zamad-baig-3-683x1024
اس تقریب میں میڈیا، شوبز اور دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
ان پلگ لاہور ایڈیشن کو پیپسی، کیڈبری ڈیری ملک، ٹی ڈی آئی، کلوز اپ ٹوتھ پیسٹ، اور عمان ایئر کا تعاون حاصل تھا۔ عمان ایئر اورکلوزاپ کی جانب سے مہمانوں کو تحائف بھی دئے گئے۔

Pepsi-Unplugged-–-‘The-Fall-Edition’-Lahore-11

اس شام کو منعقد کرنے میں باڈی بیٹ پی آر اینڈ ایونٹس کے علاوہ سٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹ منجمنٹ کی شہناز رمزی کا تعاون بھی حاصل تھا۔

ان پلگ ’باڈی بیٹ گروپ‘ کے سی ای او حسن رضوی کی جانب سے شروع کی گئی موسیقی کی شاموں کی ایک سیریز ہے۔ یہ شامیں ملک کی معروف جگہوں پر معروف موسیقاروں کے ساتھ منائی جاتی ہیں۔ ان پلگ میں اب تک زوئی وساجی، کومل رضوی، کلب کیریمل، فیوژن، علی عظمت، جوش، اور جل جیسے مشہور سنگرز اور بینڈز اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے