باچاخان کی برسی پر باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کیمپس پر دہشت گردوں کا حملہ

چارسدہ…باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں یونیورسٹی کے 2گارڈز سمیت 5افرادزخمی ہوگئے، زخمیوں میں تین طلبہ اور ایک لیکچرر ڈاکٹر حامد بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر حامد کو سر میں گولی لگی ہے اور ان کی شہادت کی اطلاعات آرہی ہیں ۔پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی جہاں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

دہشت گردوں کی تعداد پانچ سے چھ بتائی جا رہی ہے ۔یونی ورسٹی میں اب تک تین دھماکے ہو چکے ہیں۔ دہشت گردوں نے گرلز ہاسٹل کو اپنی مذموم کاروائی کا مرکز بنا لیا ہے ۔

[pullquote]پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑہاں یونی ورسٹی کے احاطے میں داخل ہو گئیں ہیں ۔ ,کمشنر پشاور سمیت انتطامیہ کے اعلیٰ عہدے موقع پر پہنچ چکے ہیں ۔ طلبہ کو یونی ورسٹی سے باہر نکالا جا رہا ہے ۔یونی ورسٹی کی فضائی نگرانی بھی شروع ہو چکی ہے اور فوج نے یونی ورسٹی میں آپریشن شروع کر دیا ہے ۔[/pullquote]

عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد یونیورسٹی کےمختلف حصوں میں چھپےہوئے ہیں اور کچھ طلبا کلاسوں اور لڑکیاں ہاسٹل میں محصور ہیں، انتظامی اور تدریسی عملہ بھی محصور ہوکر رہ گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا۔

یونیورسٹی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہونے والے طلبا کا کہنا ہے کہ انتظامی و تدریسی عملہ اور متعدد طالبات بھی یونیورسٹی کے اندر موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج باچا خان کی برسی ہے اور اس مناسبت سے یونی ورسٹی میں آج مشاعرہ بھی تھا ۔تقریب کی وجہ سے پختون ایس ایف کے کارکنان کی بڑی تعداد یونی ورسٹی میں موجود تھی ۔

[pullquote]آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم نے کہا کہ یونی ورسٹی میں شدید دھند کی وجہ سے دہشت گردوں نے فائدہ اٹھایا ۔ یونی ورسٹی تقریبا 200 کنال کے رقبے پر واقعہ ہے اور یونی ورسٹی شہر سے پندرہ کلو میٹر باہر ہے ۔یونی ورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لیے ہاسٹلز بھی موجود ہیں ۔ گرلز ہاسٹل کی جانب بھی فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ یونی ورسٹی کے چاروں طرف گنے کھیت واقع ہیں ۔ [/pullquote]

ڈاکٹر فضل رحیم کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی میں سیکورٹی کیمرے بھی نصب ہیں ۔ وی سی کے مطابق وہ یونی ورسٹی آرہے تھے کہ انہیں یہ اطلاع دی گئی اور روکا گیا کہ
” یونی ورسٹی نہ آئیں ، دہشت گردوں نے یونی ورسٹی پر حملہ کر دیا ہے”

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے