ایمسٹرڈیم:چھپکلی کا نام سنتے ہی انسان کو گھن آتی ہے اور اس کے دل میں ان کے بارے میں ایک عجیب سا ڈر ہوتا ہے اب نہ جانے وہ گھن آنے کی وجہ سے ہوتا ہے یا تو پھریہ انسانی نفسیات پر بھاری ہوتی ہے اکثر لوگوں کے تو ان کا نام سنتے ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
لیکن اب ان چھپکلیوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سائنسدانوں نے ایک ایسی باکمال دوائی تیار کرلی ہے جس کی مدد سے اب انسان چھپکلی کو دیکھنے سے ڈرنا تو دور اسے ہاتھ میں بھی پکڑلے تو اسے ڈر نہیں لگے گا۔
ایک نئی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بعض نوعیت کی جذباتی یاداشتوں کو تبدیل کرنا ہی نہیں بلکہ اے جڑ سے بھی ختم کیا جا سکتا ہے ۔ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی ایک نفسیات کی پروفیسر میرل کائنڈت نے اس کارنامے کو سر انجام دیا ہے اور یہ خبر گذشتہ ماہ بائیولوجیکل سائیکیٹری جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
انہوں نے ایک ایسی دوا کی تشکیل دی ہے جس کی مدد سے نہ صرف چھپکلی بلکہ ان تمام چیزوں سے جن سے انسان ڈرتا ہے اس ڈر کو مخصوص طریقوں سے نکالا جا سکتا ہے اور یہ ڈر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے انسان کے دل و دماغ سے نکل جاتا ہے۔