وزیر: امیتابھ بچن کی ایک مرتبہ پھر مثالی اداکاری

امیتابھ بچن کی نئی فلم وزیر اپنی تمام تر کمزوریوں کے باوجود بھی ایک ہٹ فلم بننے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ آخری ہفتے تک فلم نے صرف بھارت میں 586000 ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

یہ فلم 8 جنوری 2016 کو سینماؤں میں لگائی گئی تھی اور اس سال اب تک ریلیز ہونے والی تمام ہندی فلموں میں باکس آفس پر نواں نمبر حاصل کرچکی ہے ۔

فلم کے مرکزی کردار میں امیتابھ بچن اور فرحان اختر شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات بجوئے نمبیار نے دی ہیں جبکہ کہانی ابھیجات جوشی اور ودھو ونود چوپڑہ نے لکھی ہے، جو فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم میں ادیتیہ راؤ حیدری، مناو کول، نیل نتن مکیش اور جان ابراہام بھی معاون کرداروں میں موجود ہیں۔

فلم کی کہانی دو غیر معمولی دوستوں کی ہے جن میں ایک وہیل چیئر تک محدود شطرنج کا ماہر پنڈت اوم کار ناتھ دھر ( امیتابھ بچن ہے) جو انے آپ کو پیادہ کہلوانا پسند کرتا ہے۔ اور دوسرا ایک دکھی اے ٹی ایس آفسر دانش علی (فرحان اختر) ہے۔ دونوں کو ان کے مشترکہ دکھ قریب کردیا ہے۔ دونوں نے اپنی اولاد کو ایک حادثے میں کھودیا یے اور اب دونووں ان کی موت کے زمہ داروں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ اتفاق سے ان دونوں کا دشمن بھی ایک ہی ہے جو ایک نام نہاد کشمیری سیاست دان یزاد قریشی (مناو کول) ہے۔

Amtibh

پوری فلم کی کہانی اور کرداروں کو شطرنج کی چالوں اور مہروں سے تشبیہ دہ گئی ہے۔ خاص طو پر وزیر اور اس کی چال کو۔

فلم کی کہانی مضبوط ہے لیکن ہدایتکاری میں کہیں کہیں جھول نظر آتا ہے۔ مثلا فلم میں سسپنس قائم رکھنے کے لیے کئی کرداروں کو کم کیاجاسکتا تھا مثلا وزیر کے کردار کو آخر تک راز میں رکھنے کے لیے نیل نتن مکیش کو فلم کے آخری آدھے گنھٹے میں وزیر کے روپ میں لانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اس کے بغیر بھی فلم موثر اور پر تجسس ہی رہتی۔

اداکاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔ میتابھ بچن نے اپنے کردار سے پورا انصاف کیا ہے اور حسب معمول نہایت شاندار اداکری کی ہے۔ فرحان اختر نے بھی جزبات کا بھرپور سہارا لیتے ہوئے فلم میں نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ دیگر اداکاورں نے بھی فلم کے معاون کرادروں میں مناسب اداکاری کی ہے ۔

فلم کی موسیقی میں مختلف موسیقاروں نے حصہ لیا ہے جن میں شانتانو موئترا، انکت تیواری، ادوائتا بینڈ، پراشانت پلائی، اور روچاک کوہلی شامل ہیں۔

فلم کے ایک گانے ‘تیرے بن’ کو سونو نگم اور شریا گھوشل کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلم کی موسیقی جاندار ہے لیکن اس کو صرف ایک آرٹ فلم کی حد تک استعمال کیا گیا ہے۔

Wazir_Poster
فلم کو ممبئی اور دہلی میں عکسبند کیا گیا ہے۔ کیمرہ ورک اور سینماتو گرافی مناسب ہے۔

اس فلم میں فرحان اختر نے اپنے سارے سٹنٹس خود ہی ادا کیے ہیں۔

امتابھ بچن بالی وڈ کے وہ واحد اداکار ہیں جو گزشتہ چھ دہائیوں سے اب تک فلم کے مرکزی کرداروں میں آرہے ہیں اور ہمیشہ کوئی نہ کوئی تاثر چھوڑجاتے ہیں۔اور فلم وزیر اس کی تازہ مثال ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے