فلم بالو ماہی کی مرکزی کاسٹ کا اعلان

اداکارہ عینی جعفری اور اداکار عثمان خالد بٹ کو نئی پاکستانی فیچر فلم ’بالو ماہی‘ کے مرکزی کرداروں کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایتکار ڈرامہ ی سیریل داستان، درشہوار، ایک نئی سنڈریلا، اور عون زاراسے شہرت پانے وال حسام حسین ہیں، جبکہ فلم کی پروڈیوسر سعدیہ جبار ہیں جن کے کیرئر پر ’میرا نام یوسف ہے‘ جیسے ڈرامے ہیں۔

اس فلم کی مرکزی کاسٹ کافی مہینوں سے ایک معمہ بنی ہوئی تھی جس کے لیے پہلے صنم بلوچ اور میکائل ذوالفقار، فواد خا اور ماہرہ خان، علی ظفر اور حمائمہ ملک کا نام بھی لیا جاتا رہا، لیکن قرعہ فال عثمان خالد اور عینی جعفری کے نام نکلا۔

Balu-Mahi-Ainy-Jaffri-Osman-Khalid-Butt-600x408-600x330

عینی جعفری اس سے قبل ’اسیر زادی‘ جیسے مشہور ڈراموں میں کام کرچکی ہں۔ اس کے علاوہ ہمایوں سعید کی فلم میں ہوں شاہد آفریدی میں بھی ایک مختصر رول خوبی سے نبھایا۔عینی نے اینیمیٹڈ ٹی وی سیریل ’برقعہ اوینجرز‘ میں پس پردہ آواز بھی دی ہے۔

عثمان خاد بٹ ڈرامہ سیریل ’ایک نئی سنڈریلا‘ اور ’دیار دل‘ میں کام کرکے پہلے ہی کافی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر فوٹو گرافی سلیم داد ہیں جو فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں بھی ڈی او پی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ فلم کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

۲۰۱۵ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے مصروف سال ثابت ہوا جس میں ۲۰۰۷ میں فلم ’خدا کے لیے‘ کی ریلیز سے شروع ہونے والے نشاۃ ثانیہ کے دور کے بعد سب سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے