مکلی میں فیملی فیسول کا انعقاد

گزشتہ ہفتے ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے سندھ کے شہر مکلی کی گداگر کمیونٹی کے لیے ’گھارن جو میلو‘ کے نام سے ایک خصوصی فیملی فیسیٹول کا انعقاد کیا۔

یہ میلہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے خود انحصاری پروگرا م کا ایک حصہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہاتوں میں ۵۰ ٹوائلیٹ فراہم کیے جانے کے علاوہ دیہی خواتین کو گھریلو چولہے بنانے کی تربیت بھی دی جاچکی ہے۔

Audience- Beggars community and journalists watching the program

مکلی پہنچنے پر حضرت آشابی شریف مزار کے نگران خلیفہ شکیل احمد نے میڈیااور دیگر افراد کا استقبال کیا۔

اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کی سی ای او شہناز رمزی اور ہیریٹیج فائونڈیشن کے بورڈممبران نے پروگرام کے بارے میں شرکا کو بتایا۔

شہناز رمزی نے ہیریٹیج فائونڈیشن کی جانب سے غریب آبادی کی خود انحصاری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنے پر ذور دیا۔

Shanaz Ramzi and Yasmin Lari with a villager

میلے میں مکلی کے سٹریٹ چلڈرن کی پرفارمنس کے علاوہ ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار ٹیپو شریف، جو اب موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں، کی گٹار کے ساتھ شاندار پرفارمنس بھی شامل تھی، جو مکلی کی غریب آبادی کے لیے ایک نیا تجربہ تھا۔

Tipu Sharif Singing a song for the beggars community at Makli

تقریب میں خود انحصاری پروگرام میں کمیونٹی کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے والوں کو انعامات بھی دیے گئے۔

مہمانوں کو مکلی کے گائوں اور تاریخی قبرستان کا دورہ بھی کرایا گیا۔ اس دوران ہیریٹیج فائونڈیشن کی سی ای او یاسمین لاری نے فائونڈیشن کے لائحہ عمل پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

تقریب کے آخر میں میڈیا اور دیگر شرکا کے لیے لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تقریب کی پی آر کے فرائض اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے ادا کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے