بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد انتقال کر گئے ۔

بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے سابق صدر اور اقبال سنٹر فار ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد انتقال کر گئے ۔

ڈاکٹر ممتاز احمد بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر تھے کہ شام آٹھ بجے انہیں دل کا دورہ پڑا اور موقع پر ہی انہوں نے دم توڑ دیا ۔ ڈاکٹر ممتاز احمد کی عمر 74 سال تھی اور انہوں نے عمر کا بڑا حصہ امریکا میں گذرا جہاں وہ کئی جامعات میں تدریس کے شعبے سے منسلک رہے ۔ انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں، اسلام اور مغرب ، دینی مدارس میں تدریس ان کے خاص موضوعات تھے ۔ وہ آخر وقت تک اپنی ذمہ دایاں نبھاتے رہے . 30 مارچ کو بھی وہ بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی میں موجود تھے.

ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دوپہر دو بجے گورنمینٹ اسلامیہ ہائی اسکول بڑکی گوجر خان میں ادا کی جائے گی ۔

ان کی وفات پر صدر مملکت ممنون حسین ، مسلم لیگ ن کے چئیر مین راجا ظفر الحق ، بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے صدر ڈاکٹر یوسف الدرویش ، سابق صدر اسلامی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان ، دعوة اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے ڈاکٹر سہیل حسن ، معروف اسکالر ڈاکٹر حسن الامین نے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر ممتاز احمد معروف کالم نگار اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اینکر پرسن خورشید احمد ندیم کے ماموں تھے ۔

انڈس براڈ کاسٹ اینڈ کیمونیکیشن کی ٹیم ڈاکٹر ممتاز احمد کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے