ہم کی نئی پیشکش: اڈاری

حکومت کینیڈا کے اشتراک سے مومنہ دریس اور کشف فاؤنڈیشن کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’اڈاری‘ ہم ٹی وی پر ۱۰ اپریل سے شروع ہوچکی ہے۔

ڈرامے کے اہم اداکاروں میں بشریٰ انصاری، احسن خان، عروہ حسین، فرحان سعید، سمعیہ ممتاز اور لیلیٰ زبیری شامل ہیں۔ اس سیریل کو مشہور ڈرامہ نگار فرحت اشتیاق نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایات معروف ہدایتکار احتشام الدین نے دی ہیں۔

اڈاری کا موضوع بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اوراس سے جڑے ایسے حساس موضوعات اور پیچیدہ معاملات ہیں جن کا زکر ہمارے معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے۔ ڈرامے کو سندھ کے شہر میر پورخاص میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Cast of Udaari on stage

ڈرامے کی ریلیز سے قبل سٹار لنکس پی آر کی میزبانی میں منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مومنہ درید نے بتایا کہ اس سیریل کے موضوع کی وجہ سے کئی اداکاروں کو اپنا کردار بہت چیلنجنگ لگا۔

اس حساس موضوع پر ڈرامہ بنانے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کشف فاؤنڈیشن کی بانی اور مینجنگ ڈائرکٹر روشانے ظفر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل قصور میں پیش آنے والے واقعے نے اس سوچ کو جنم دیا کہ ایم ڈی پرڈکشنز کے ساتھ مل کر اس طرح کے مسائل کو سب کے سامنے لایا جائے۔

ڈرامے کے ہدایتکار احتشام الدین نے اس موقع پر بات کرتے ہوئےکہا کہ اس ڈرمے کو تحریر کرنا اتنا آسان نہیں رتھا کیونکہ اس مشکل موضوع کو حقیقت کے انداز میں قلم بند کرنا تھا جس کا سکرپٹ زندگی سے قریب ہو اور قابل یقین بھی۔

بشرٰی انصاری نے اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی عورت کا کرادا ادا کررہی ہیں جو بہت پر اعتماد ہے لیکن اس میں شہری نفاست نہیں ہے اور یہی عورت پاکستان کے دیہی علاقوں کی عورت کی عکاسی کرتی ہے۔

Shanaz Ramzi, Ahsan Khan, Momina Durraid & Ehtishamuddin

ایم ڈی پروڈکشنز کا شمار پاکستان کے ممتاز ترین اداروں میں ہوتاہے جو خواتین کے مسائل اور سماجی معاملات پر کئی کامیاب ڈرامے پیش کرچکا ہے جن میں ہمسفر، زندگی گلزار ہے، صدقے تمہارے، اور اسیر زادی قبل زکر ہیں۔

کشف فاؤنڈیشن گزشتہ بیس سالوں سے خواتین کی معاشی اور سماجی بہبود کے لیےکام کررہی ہے۔ فاؤنڈیشن کے منصوپوں میں معاشرتی تھیٰٹر، تربیتی پروگرام اور حساس موضوعات پر مبنی ڈرامے بنانا ہے تاکہ لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لائی جاسکے۔

یاد رہے اڈاری کشف فاؤنڈیشن اور ایم ڈی پروڈکشن کی پہلی مشترکہ پیشکش نہیںٰ ہے بلکہ اس سے قبل دونوں کی جانب سے بنائی گئی ڈرامہ سیریل رہائی نے بھی ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے