پاکستان کی پہلی سائیکو تھرلر فیچر فلم ’ہوٹل‘ ریلیز

پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم”ہوٹل“ آج بروز جمعہ ۱۳ مئی کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ ہوٹل پاکستان کی پہلی فلم ہے جس کی تمام ترشوٹنگ بھارت میں ہوئی ہے اور جسے بھارت کے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دو ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

اس فلم کو اپریل کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونا تھا لیکن بعض نامساعد حالات کی وجہ سے فلم کی ریلیزآگے بڑھادی گئی۔

فلم کی مرکزی اداکارہ میرا بھی فلم کی تشہیری مہم کے لیے کراچی میں موجود تھیں۔

کراچی پہنچنے پر میرا نے ائیر پورٹ پر پرہجوم پریس کانفرنس کرکے فلم کی اشہأری مہم کا آغاز کیا۔ جس کے بعد وہ مختلف چینلز اور اخبارات کے دفاتر بھی گئیں۔

مہم کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ”ہوٹل“ فلم انڈسٹری میں ایک نیا باب رقم کرے گی، ہمیں اپنی محنت، توجہ اور لگن سے ایسی فلموں میں کام کرنا چاہیے جس سے ملکی سرحدوں کی پاسداری کے ساتھ ساتھ بہتر امیج کو بنیاد بنا کر فلمی دنیا میں شائقین کو تفریح کے ساتھ سبق آموز سبجیکٹ دیکھنے کوملیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہوٹل“ فلم میں کام کرکے میں خود کو مطمئن محسوس کر رہی ہوں ۔انکا کہنا تھاکہ عوام سے اتنا ہی کہنا چاہوں گی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جاکر پاکستانی فلموں کو دیکھیں اور سپورٹ کریں۔

ایک موقع پر میرا نے کہا کہ کافی عرسے بعد ان کی کوئی فلم پاکستانی سینماؤں کی زینت بن رہی ہے، جس کے لے وہ بہت خوش ہیں۔ اپنےکردار کے بارے میں میرا کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئر کا سب سے چیلنجنگ کرداریے جس میں ان کو اداکاری کرنے کا بھرپور موقع ملا۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں ان کی بہترین اداکاری ہی کی وجہ سے انھیں بھارت میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے فلم کا سین بھی دہرایا جس کا آغاز ایک زور دار چیخ سے ہوتا ہے۔

20160512_221325-1

فلم کے ہدایتکار و مصنف خالد حسن خان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ’ہوٹل‘جیسی فلم کے ذریعے ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں فلم کی ایک نئی صنف کی بنیاد رکھ دی ہے اور یہ اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے جو امید ہے کہ شائقین کی توقعات پر پورا اترے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کوئی برانڈنگ نہیں کی گئی نا ہی مشروب پیتے یا آیسکریم کھاتے فنکار دکھائے جائیں گے۔

خالد حسن خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ۲۰۱۳ میں بنی تھی اور ۲۰۱۴ میں اسے بھارت کے ڈفف (دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول) میں ہیش کیا گیا جہاں اسے بہترین فلم اور بہترین اداکار کے ایوارڈز بھی دیے گئے۔

فلم ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو پیدائش سے قبل ہی ماردینے کی روایت جیسے حساس موضوع پر بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی جوڑے کے گرد گھومتی ہے جس میں مرد نہیں چاہتا کہ ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہو۔

فلم کی کاسٹ میں میرا کے علاوہ ہمایوں گیلانی،عبید اللہ زبیر، صادق امین،نیہا انیل، نسرین جان، بابر خان، نساءجبیں، زیبا، اکبر خان، طارق جمال، مسکان جے و دیگر شامل ہیں۔

فلم میں دو گانے ’لکشمی‘ اور ’موم بتی‘ بھی شامل ہیں جنھیں پہلے ہی ریلیز کیا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے