اڈاری، نوٹس اور نئی قسط

ہم ٹی وی کا ڈرامہ سیریل ’اڈاری‘ جسے گزشتہ ہفتے مورخہ ۱۰ مئی کو پیمرا کی جانب سے اس میں غیر اخلاقی مناظر شامل ہونے کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا گیا تھا، گزشتہ رات اپنی چھہ اقساط مکمل کرچکا ہے۔

اڈاری بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے حساس موضوع پر بنایا گیا ہے جس میں بچیوں کے قریبی رشتہ داروں خالو اور سوتیلے باپ کو ان کےساتھ زیادتی کا مرتکب اور ان پر بری نظر ڈالتے ہوئے دکھایا گیاہے۔

نوٹس کے مطابق ’اس طرح کی تحریر اور منظر کشی کا نشر ہونا چینل کی ادارہ جاتی نگران کمیٹی کی غیر ذمہ داری اور پیشہ ورانہ زمہ داریوں سے روح گردانی کی عکاسی ہے۔‘

notice pemra udaari

نوٹس کے اجرا سے ایک رات قبل ہم ٹی وی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عروسی ملبوسات کی تین روزہ نمائش ’برائیڈل کوٹورویک‘ کے آخری روز ڈرامہ سیریل اڈاری کی کاسٹ اور دیگر فنکاروں نے ریمپ پر ایک آگہی واک کی، جس میں کاسٹ کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز پر بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس واک کو ہال میں موجود حاضرین کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

Udaari

ڈرامے میں اہم منفی کرادر ادا کرنے والے اداکار احسن خان نے آئی بی سی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی کل ۲۰ اقساط میں سے ۱۴ ریکارڈ ہوچکی ہیں جبکہ چھہ کی ریکاڈنگ ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ٹیم ابھی تک سکرپٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ ان اقساط میں اس برائی کا انجام ہوتے دکھایا گیا ہے ۔ انھوں نےمزید کہا کہ اس طرح کے ڈرامے لوگوں میں آگہی اور شعور پیدا کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں، ان پر تنقید کرنے کے بجائے ان کے پیغام کو سمجھنےکی کوشش کرنی چاہیے۔

AhsanKhanUdaari

ڈرامہ اڈاری ۱۰ اپریل سے ہر اتوار کو ۸ بجے ہم ٹی وی پر نشر کی جاتا ہے۔ ہم ٹی وی اور کشف فاؤنڈیشن کی اس مشترکہ پیشکش کے اہم اداکاروں میں بشریٰ انصاری، احسن خان، عروہ حسین، فرحان سعید، سمعیہ ممتاز اور لیلیٰ زبیری شامل ہیں۔ سیریل کو فرحت اشتیاق نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں۔

یاد رہے کہ اڈاری کشف فاؤنڈیشن اور ہم ٹی وی کی پہلی مشترکہ پیشکش نہیںٰ ہے بلکہ اس سے قبل دونوں کی جانب سے بنائی گئی ڈرامہ سیریل ’رہائی‘ نے بھی ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

پیمرا نے چینل کو ۲۵ مئی تک جوابدہی کا حکم دیا ہے۔ اس وقت تک ڈرامے کی ایک اور قسط نشر ہوچکی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے