عکسبند آج ریلیز کی جارہی ہے

سینماٹک میڈیا اور بگ آئیڈیا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جانے والی پاکستان کی پہلی فاؤنڈ فوٹیج ہارر فلم ’عکسبند‘ پاکستان بھر میں آج ریلیز کی جارہی ہے۔

فاؤنڈ فوٹیج فلم کی وہ صنف ہے جسے کیمرہ مین کی آنکھ سے براہ راست کمینٹری کے ساتھ پیش کیاجاتا ہے اور جس میں کیمرہ عموما فلم کے کسی کردار کے ہاتھ ہی میں ہوتا ہے۔

فلم کی تشہیر کے لیے فلم کی کاسٹ، ہدایت کار اور پروڈدیوسرز نے کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

aksband cast

نوے منٹ کے دورانیے پرمشتمل فلم کے ہدایت کار عمران حسین نے آئی بی سی سے بات کرتے ہوئےکہا کہ عکسبند کو دیکھ آپ کو لگے گا کہ کرداروں کی زندگی میں حقیقت میں یہ واقعات رونما ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ابھی نت نئے تجربات سے گزررہی ہے اور انھوں نے بھی ایک تجربہ کیا ہے جو امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئے گا۔

سنسرکے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران حسین نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سینسر بورڈ کی طرف سے فلم کوکلیئر کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی سینسر بورڈ کا فیصلہ رات تک آنا باقی تھاجس میں فلم دیکھنے کے لیے عمر کی حد متعین کرنے پر غور بھی شامل تھا۔
aksband cast

عمران حسین اس سے قبل ٹیلیویژن پروگرام اور ڈرامے بناتے رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ نئے اداکاروں پر مشتمل ہے جن میں ایاز سموں، بلال یوسف زئی، دانیال افضل خان، سعود امتیاز، شہزین راحت، ماہ رخ رضوی اور ارشد علی شامل ہیں۔

ہم فلمز کے تحت تقسیم کی جانے والی اس فلم کے پروڈیوسر نویدارشد، سیمین نوید، ایاز سموں، اور عمران حسین ہیں جبکہ
فلم کی کہانی عمران حسین اور ایازسموں کی مشترکہ تحریر ہے۔

عکسبند چھہ دوستوں کی کہانی ہے جو ایک ڈراؤنی فلم بنانے کے لیے نکلتے ہیں کہ اچانک ان کی تفریحی مہم ایک خوفناک حقیقت میں تبدیل ہوجاتی جب ان کو معلوم ہوتاہے کہ وہ فلم بنانے کے دوران خود ایک غیرفطری واقعات کا حصہ بن چکے ہیں۔

فلم کا آفیشل ساؤنڈ ٹریک ’بھول‘ ۱۴ مئی کو ریلیز کیا جاچکا ہے جسے شجاع حیدرکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پروڈیوسرز کے مطابق فلم بنانے سے لے کر اس کی تشہیر تک ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے