عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ انتقال کرگئے،صدر پاکستان صدر،وزیر اعظم اورچیرمین سینٹ کا ظہار افسوس

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ انتقال کر گئے.حسن سدپارہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما تھے جہنوں نے 8848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ اور8611 کے ٹو سمیت دنیا کی آٹھ بلند وبالا چوٹیوں کو سرکیا.

حسن سدپارہ کا تعلق سکردو سے 7 کلو میٹر کے فا صلے پر واقع سدپارہ گاؤں سے تھا.حسن سد پارہ ایک ماہ پہلے خون کے سرطان میں مبتلا ہوے تھے اور ان کو راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور پھر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حکم پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

میاں شہباز شریف نے آخری وقت میں حسن سدپارہ کی ما لی معاونت کی جس پر الپائن کلب کے جنرل سیکٹری ابو ظفر صادق نے ان کا شکریہ ادا کیا.

صدر ممنون حسین اور میاں نواز شریف نے حسن سدپارہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم حسن سدپارہ کی غیر معمولی کارکردگی پر پر فخر ہے.

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اور وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے
بھی حسن سد پارہ کی وفات پر اظہار کیا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے