عراق میں بم دھماکہ 77 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک بم دھماکے میں 77 افراد ہلاک جب کہ 40 کے قریب زخمی ہوے ہیں،جن میں اکثریت شیعہ زائرین کی ہے جو ایران اور افغانستان سے آئے ہوے تھے.

یہ حملہ بغداد سے 100 کلومیٹرجنوب میں واقع حلہ قصبے میں واقع ایک ہوٹل اور پیٹرول پمپ پر کیا گیا.سڑک کے کنارے واقع یہ ہوٹل زائرین سے بھرا ہوا تھا جو اربعین کے بعد شیعہ زائرین سے بھرا ہوا تھا.

دولت اسلایمیہ سے منسلک خبر رساں ادارے عماق کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دولت اسلامیہ نے اس حملے کی زمہ داری قبول کی ہے.

دولت اسلامیہ کے مطابق 200 افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے.

صوبائی سیکورٹی چیف کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے