دھرنے میں تحریک انصاف کا ساتھ دیتے تو سارا نظام تباہ ہو جاتا،خورشید شاہ

فیصل آباد میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ پیملز پارٹی 90 کی دہائی کی سیاست پر ےیقین نہیں رکھتی.اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر دھرنے میں ہم بھی تحریک کے انصاف کے ساتھ کھڑے ہوجاتے تو سارا نظام تباہ ہو جاتا.

فیصل آباد میں صحافیوں‌سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھاکہ نوازشریف پانامہ لیکس میں پھنستے جارہے ہیں،میاں صاحب کی کسی تقریر میں قطری شہزادے کا زکر نہیں تھا اور اب یہ خط مزید سوالات جنم لے رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ بلاول کا پارلیمنٹ میں نہ آنے سے جمہوریت پوری نیہں ہوتی اس ملک میں جمہوریت اسی کے خاندان نے ہی لائی ہے.زولفقار علی بھٹو، بے نظیر نے آمریت کا سامنہ کیا باقی تو سب جماعتیں آمریت کی پیداوار ہیں.

اس موقعہ پر وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ بھی اُن کے ساتھ موجود تھے.اُن کا کہنا تھا کہ ہم پر تنقید کرنا آسان تھا لیکن اس ملک میں کس کے ہندوستانی رقصاؤں کے ساتھ تعلقات ہیں انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ عوام بہتر جانتی ہے.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف ہماری دور حکومت میں پنکھی اٹھااٹھ کر ہمارے رہنماؤں کے گھروں پر حملے کیے اوروہ جانتے تھے کہ بجلی ہے ہی نہیں اور ہمیں مجبور کیاگیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے