فیصل آباد میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہو جاتے تو ھکومت نہ چل پاتی پیپلز پارٹی نے 90 کی دہائی کی سیاست چھوڑدی ہےاور اُن کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں نوازشریف صاحب پھنستے ہی جا رہے ہیں ، میاں صاحب کی کسی تقریر میں قطری شہزادے کا زکر نہیں تھا اور اب قطری شہزادے کہ خط نے شبہات کو اور بڑہا دیا ہے
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول کے پارلیمنٹ میں نہ آنے سے جمہوریت پوری نہیں ہوگی،کیونکہ اس ملک میں جمہوریت بلاول کے خاندان کی قربانیوں سے ہی آئی ہے.
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو 4 آمروں جنرل ایوب ،جنرل یحیی،جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کی آمریت کا سامنہ کیا،باقی تو سب جماعتیں آمریت کی پیداکردا ہیں.
اس موقعہ پر وسطی پنجاب کے پیپلز پارٹی کے صدر قمر زمان قائرہ بھی اُن کے ہمراہ تھے.ہم پر تنقید کرنا آسان ہے لیکن عوام جانتی ہے کہ کس کے ہنوستانی رقصاؤں کے ساتھ تعلقات ہیں اور کون زیادہ شادیاں کرنے کا شوقین ہے.
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں شیباز شریف صاحب پنکھی اُٹھا اُٹھا کر ہمارے رہنماؤں پر حملے کرواتے تھے.حالانکہ وہ جانتے تھے کہ بجلی نہیں ہے وہ ہمیں مجبور کرتے رہے.ہم سے زیادہ تاریخ کون جانتا ہے.