آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی ف کے ارکین اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے بول ٹی وی چینل کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت پر پابندی کا مطالبہ کیا . اراکین نے کہا کہ عامر لیاقت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کی کردار کُشی کی جاتی ہے .
ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیمرا نے اس پربالکل خاموشی اختیار کر رکھی ہے.
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طارق فضل چوہدری کی طرف سے جے یو آئی ف کے ارکان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ اگر اینکر کی طرف سے لگائے کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے تواینکر کے خلاف کاروائی ہوگی.
جے یو آئی ف کی نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ چئیرمین پیمرا ابسار عالم کے خلاف خود پوگرام ہو رہے ہیں وہ کیا کسی کی کردار کشی پر کاروائی کریں گے. نعیمہ کشور کا پرزور مطالبہ تھا کہ عامر لیاقت پر پابندی لگنی چاہئے.
ڈپٹی اسپیکرمرتضٰی عباسی کا کہنا تھا کہ میڈیا کو کوئی پوچھنے والاہی نہیں جو چاہے الزام لگادیا جائے.
رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت عالم نہیں جاہل ہےاور ایسے اینکر پر پابندی ہونی چاہئے.
آخر میں قاری یوسف کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر عامر کو عالم نہیں سمجھتے.اور مولانا فضل الرحمن کی کردارکشی کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ اینکر پر پابندی لگائی جائے.