نکیال موہڑہ: سکول وین پر بھارتی فوج کا مارٹر گولہ ،ڈرائیورجاں بحق ،4 بچے زخمی

نکیال موہڑہ شریف میں بھارتی فوج کی دہشت گردی صبح سویرے سکول وین پر مارٹر گولہ داغہ گیاجس کے نتیجے میں ڈرائیور شہید اور 4 بچے زخمی ہوئے ہیں.زخمیوں کو تحصیل ہسپتال نکیال میں منتقل کیا گیا.

اطلاعات کے مطابق نکیال موہڑہ بھوئل کالونی کا رہائشی اسد صبح اپنی کیری ڈبہ میں سکول کے بچون کو لے کر موہڑہ کے سکول آرہا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولہ داغہ گیا جو گاڑی کے قریب گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اسد شہید جب کہ 4 بچے زخمی ہوگئے.زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے .

پاک فوج کے جوان اور مقامی افراد نے ذخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا مقامی افراد بلا خوف وخطر ریسکیو کا کام کیا اور پاک فوج کا ساتھ دیا.واضع رہے نکیال سب سے زیادہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نشانے پر رہتاہے.

یاد رہے آج ہی کے دن 2014 میں پشاور آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں نے 145 بچوں کو شہید کیا تھا اور آج بھارتی فوج کا اسطرح سکول کے بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی دہشت گردی کی واضع مثال ہے.اسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے