گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے گلگت بلتستان کے شہریوں نے گلگت جنسی اسکینڈل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
صحافی شبیر سہام نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاتھا کہ گلگت بلتستان کے بااثر افراد کا ایک گروہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے غریب طالبات کو سکالرز شپ کا جھانسہ دے کر لاتا ہے۔ ان طالبات کو اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں امیر لوگوں کو پیش کیا جاتا ہے جو انھیں اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں .
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہی اور معاملہ نام نہاد کمیٹیوں اوراخباری بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہا ۔ صحافی شبیر سہام کسی بھی قانونی پلیٹ فارم پر ثبوت کے ساتھ پیش ہونے کے لیے تیار ہے.
اسکینڈل منظر عام پر آنے کےبعدگلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ مظاہرین نے معاملے کی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر جلد تحقیقات نہ کرائی گئیں تو ملک بھر میں احتجاجی مطاہرے کئے جائیں گے ۔