حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کا موقع کھو رہی ہے ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

نیشل پریس کلب اسلام آباد میں امریکی قید میں پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپسی کا موقع ایک مرتبہ کھو رہی ہے

انکا کہنا تھا کہ صدر اوبامہ کی جانب سے صدارتی معافی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی مل سکتی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کیوں ایک سادہ سا خط نہیں لکھ رہی ہے؟

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 100 دن کے اندر عافیہ کی رہائی کا وعدہ کیا تھا مگر 1500دن گزرنے کے باوجود ایک مرتبہ بھی حکومت نے یا ملک کے کسی بھی ادارے نے امریکی حکام سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات نہیں کی۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 14 سالوں میں پاکستان کی کسی بھی گورنمنٹ نے امریکی انتظامیہ سے کبھی بھی عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات نہیں کی.

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہی مطالبہ ہے کے حکومت پاکستان امریکہ کی حکومت کو عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے خط لکھے. انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کی رہائی سے پہلے عافیہ صدیقی کو وطن واپس لایا جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے