حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام

زینب شہزادی

کراچی
news-1427461532-7052

کراچی………..ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا جن ہے کہ حکومتی کوششوں کے باوجود قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہا ،رمضان میں سحری اور افطار وقت ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی نہ ہونے کے سبب تاریکی کا راج رہا۔

رمضان شریف کی آمد سے قبل عوام کو یہ نوید سنائی گئی کہ ملک میں بجلی کی پیداوار پہلی بار 16 ہزار میگاواٹ کو چھو گئی ہے ، مگرساتھ ہی طلب بھی ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سحر اور افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جائے گی، مگر ایسا نہ ہوا ۔

پہلی سحری پر ملک کے طول عرض میں لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا اور اندھیرے چھا گئے ، ایسی صورت میں عوام کا غصہ بے جا نہ تھا اور حکومت کے خلاف کے عوام سڑکوں پر آگئے اور جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا۔

لوڈشیڈنگ میں اضافہ کی وجوہات میں چند یہ ہیں،رمضان میں سحری اور افطار کےمخصوص دورانیے میں برقی آلات اور بجلی کے استعمال میں اضافہ ، لوڈ بڑھنے کے باعث کمزور ٹرانس میشن نظام کا بیٹھ جانا، زیادہ گرمی کے باعث اے سی اور روم کولر کا اضافی استعمال جو سب سے زیادہ بجلی لیتے ہیں، بجلی کی پیداوار اور اس کی طلب میں واضح فرق کی وجہ سے بھی بیک وقت سب کو بجلی دینا بھی مشکل ہے۔

دوسری جانب ذمہ داروں کی کوتاہی کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنےکا اعلان تو کردیا مگر ضروری باتوں پر پہلے توجہ نہ دی ۔ اس کا برملا اظہار وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کیاکہ صنعتی اور رہائشی علاقوں کے فیڈرز الگ نہ کرنے سےبھی معاملہ خراب ہوا۔

لوڈشیڈنگ کا فوری ختم ہونا ممکن نہیں البتہ عوام بھی اس میں حصہ ڈالیں تو صورتحال بہتری ضرور آسکتی ہے، مثلاً سحر اور افطار کے اوقات میں برقی آلات کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور صاحب ثروت حضرات اپنے گھروں میں اے سی کا استعمال تھوڑا کم کردیں تاکہ ان لوگوں کو بھی بجلی میسر آسکے جو 18، 18 گھنٹوں لوڈشیڈنگ جھیل رہے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے