آزادکشمیر .مسافر بس کھائی میں جاگری 5 افراد ہلاکاور 22 زخمی

راولا کوٹ: آزاد کشمیر کے علاقے بحیرہ کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب نجی چینل نے واقعے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مسافر بس حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے پونچ میں پیش آیا جہاں وہ برفباری کی وجہ بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 24 کے قریب مسافر زخمی بھی ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے