چھوٹی عمر کا بڑا انسان

غلام اللہ کیانی

11401147_875438225877474_1102148466435837390_n

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ چین میں برین ٹیومر سے جان کی بازی ہار جانے والے ایک بچے کی نعش ہے۔آپ کو حیرت ہو رہی ہو گی کہ ڈاکٹرز کیوں اس کے ارد گرد احترام سے جھکے ہوئے ہیں۔
سنیے!
یہ گیارہ سالہ بچہ لی یانگ یواوژی ہے ۔
ڈاکٹر بننا اس کا خواب تھا ۔
بد قسمتی سے اس کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا اور گزشتہ جمعہ کی رات یہ برین ٹیومر کا شکار ہو کر جان جان آفرین کے سپرد کر گیا۔
اس نے موت سے پہلے اپنے والدین کو ایک عجیب وصیت کی۔
لی یانگ نے کہا کہ ”میری موت کے بعد میرے اعضاء کسی اور کو عطیہ کر دیے جائیں تاکہ وہ زندگی جی سکے۔”
اس نے کہا دنیا میں کئی لوگ بڑے بڑے کام کرتے ہیں ۔وہ عظیم لوگ ہیں اور میں ایک عظیم بچہ بننا چاہتا ہوں”
زیر نظر تصویر میں سرجری کے لئے لے جانے سے قبل ڈاکٹرز کی ٹیم احترامآ جھک کر اس عظیم بچے کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے ۔
کیا آپ تصور کر سکتے ہیں ایک گیارہ سالہ بچہ جو موت کی دہلیز پر ہو اور اس وقت بھی وہ انسانیت کی خدمت اور مدد کے جذبے سے سرشار ہو۔
مجھے لگتا ہے اس صورت حال میں میرے اندر اس بچے کے نصف کے برابر بھی جرات نہیں ہو گی۔
اگر میں وہاں موجود ہوتا اور یہ نعش میرے سامنے سے گزرتی تو میں بھی احترامآ سر جھکا کر اس بچے کی عظمت کا اعتراف کرتا۔

ترجمہ:فرحان فانی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے