پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پشاور کے چارسدہ روڈ پر تھانہ دودزئی کی حدود میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے۔
تاہم رش کی وجہ سے علاقے میں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔