اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل

زارا قاضی 

اسلام آباد

news-1431350705-8723

اسلام آباد میں وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی الیکشن 25 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں. الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے.

الیکشن کمیشن کے مطابق سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی ہوگی.. سول افسران کی تقرری ،تبادلوں پر پابندی ہوگی.

کوئی بھی تقرری اور تبادلہ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا.. وزیر اعظم،اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وزرا، مشیروں کے دوروں پر پابندی ہوگی۔

سرکاری ملازمین کی تقرری اور تبادلوں پر پابندی انتخابات مکمل ہونے تک ہے.

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر کر دیا ہے.

اناسی یونین کونسلز میں تیرہ ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے ہیں.

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری علیم شہاب کو ضلعی ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے.

ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے موبائل فون نمبرز اور ای میل کی بھی تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں فراہم کئے گئے رابطہ نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے.

یہ تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دی گئی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے