مصر بھی سی پیک میں شمولیت کا خواہشمند

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر شریف شاہین نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ’ ان کا ملک پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا حصہ بننا چاہتا ہے’۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مصری وفد نے اسپیکر ایاز صادق سے جمعرات (3 فروری) کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مصر کی جانب سے منصوبے میں شامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ’سی پیک بین البراعظمی گیم چینجر منصوبہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مصر کے شامل ہونے سے یہ منصوبہ اس خطے کو افریقا، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے منسلک کردے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مصر کی جانب سے سی پیک کا حصہ بننے کی تجویز مختلف تناظر میں ہی سہی مگر علامہ اقبال کے اس شعر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا ’نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاک کاشغر‘۔

ایاز صادق نے مصر کی جانب سے منصوبے میں شامل ہونے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے چین اور افریقا کے درمیان بلا تعطل تجارت کی راہیں کھلیں گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے