استاد راحت فتح علی خان برطانوی ٹرسٹ کے سفیر مقرر

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو برطانیہ کے شہزادہ چارلس کی جانب سے برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

تقرری کا اعلان شہزادہ چارلس نے لندن کے گلڈ ہال میں ٹرسٹ کے چوتھے سالانہ اجلاس و طعام کے دوران کیا۔

شہزادہ چارلس پرٹش ایشین ٹرسٹ کے صدر ہیں جس کی ابتدا انہوں نے سال ۲۰۰۷میں جنوبی ایشیا سے غربت کے خاتمے کے مقصد سے کی تھی۔

راحت فتح علی خان نے اس اعزاز کے ملنے پر شہزادہ چارلس کا شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ وہ اس پلیٹ فارم سے جنوبی ایشیائی کمیونٹی سے غربت کے مکمل خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے