عادل خان
لندن
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مقیم پاکستانیوں نے اوورسیز پاکستان سولیڈیرٹی کے زیراہتمام برما کے مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کیا
شرکاء کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو روہنگیا کے مسئلے کے پرامن حل نکالنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی اپنے گھروں کو واپسی اور آئی ڈی پیز کیمپس میں امدادی کاروائی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے برما کے مظلوم مسلمانوں کی امداد کریں اور برما کی حکومت پر دباو بڑھایا جائے کہ روہنگیا کے ساتھ تشدد کا سلسلہ بند کر کے انہیں ان کے آبائی علاقوں میں پرامن زندگی گذارنے کا حق دے ۔