فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی قوالی کی وڈیو جاری

bb-movie_l

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی آنے والی نئی ایکشن رو مینٹک بالی ووڈ فلم ’بجرنگی بھائی‘ جان کے لیے عدنان سمیع کی آواز میں ریکارڈ کی گئی قوالی ’بھر دو جھولی میری‘ کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔

’بھر دو جھولی میری‘ کے بولوں پر مبنی اس قوالی کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان نا صرف ایکشن میں نظر آئیں گے، بلکہ ایک پاکستانی بچی کے محافظ کے روپ میں بھی دکھائی دیں گے۔

کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پاکستانی لڑکی کے گر د گھو م رہی ہے، جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے اور کسی کی مدد کے بغیر اس کا واپس جانا ناممکن ہو جاتا ہے۔ بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان اس بچی کے محافظ بن کر اسے خیر خیریت سے واپس اس کے والدین کے پاس پاکستان پہنچانے کے لیے سر گرم ہو جاتے ہیں۔

اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور خان اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جسے اس چھوٹی عید پر دنیا بھر میں عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے