زمبابوے کے صدر نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو شادی کی پیشکش کر دی
امریکا میں ہم جنس پرستی کا قانون منظور ہونے کے بعد زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو شادی کی پیشکش کی ہے ۔سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں زمبابوے کے صدر نے کہا کہ وہ امریکا جا کر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اوبامہ کا ہاتھ مانگیں گے ۔ 90 سالہ رابرٹ موگابے نے ہم جنس پرستی کا قانون منظور ہونے کے بعد امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میں اکثریتی آبادی کا مذہب مسیحیت ہے لیکن امریکا پر شیطانوں کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مذہب ہم جنس پرستی سے روکتا ہے تو پھر ہم کون ہوتے ہیں مذہب مخالف قانون بنانے والے ۔