امریکہ امام غائب کے تعاقب میں ہے۔احمد ی نژاد

1234

سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کچھ عرصے سے دوبارہ منظر عام پہ آئے ہیں اور دنیا کو ان کے عجیب و غریب  بیانات سننے کو مل رہے ہیں ۔

ایرانی ریڈیو کے مطابق علماء کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے امریکا پہ الزام لگایا کہ وہ "امام غائب ” کو گرفتار کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔یاد رہے شیعہ مذہب کہ مطابق ان کے بارہویں امام  غار میں پوشیدہ ہیں اور مناسب وقت پہ ان کا ظہور ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں "امام غائب "پہ "قم،  نجف اور مشہد کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ تحقیق کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی یونیورسٹیز نے بہت سے ایسے افراد سے تفتیش کی ہے جو  امام غائب  سے رابطہ میں رہے ۔اپنے ایک دوست کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے امام کی گرفتاری کے لئے مقدمہ تیار کر لیا ہے۔شواہد میں ان کے پاس صرف تصویر کی کمی ہے۔مغرب اور خاص طور پہ امریکہ امام کے ظہور کو اپنی بادشاہت کے لئے خطرہ محسوس کرتا ہے ۔انہوں نے امریکی انتظامیہ کو شیطان قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ شیطانی حکومت جانتی ہے کہ امام کا ظہور ان کی حکومت کا خاتمہ کردے گا۔

احمدی نژاد کا ایسا بیان پہلی مرتبہ منظر عام پہ نہیں آیا بلکہ وہ اس سے پہلے بھی ایسے بیانات دے چکے ہیں۔2009 میں جب وہ اقتدار میں تھے تب ان کا کہنا تھا کہ
ہمارے پاس دستاویزی ثبوت ہیں کہ امریکی اس بات پہ یقین رکھتے ہیں کہ پیغمبر اسلام کی اولاد میں سے ایک عظیم آدمی مشرق وسطی کے علاقوں میں آئے گا اور دنیا سے ناانصافی کو جڑ سے ختم کر دے گا۔تب ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تمام منصوبے امام کے ظہور کو روکنے کے تیار کیے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایرانی قوم ہی ان کے ظہور کے لئے راہ ہموار کرے گی اور ان کی مظبوط ساتھی بنے گی۔

احمد نژاد کے پاس ان باتوں کا کیا ثبوت ہے یہ واضح نہیں ہو سکا ۔لیکن ایسے الزامات ان کی ملکی سیاست  کے لئے کارآمد ہیں۔لوگوں کے اندر اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ترجمہ: محمد بلال

بشکریہ: واشنگٹن پوسٹ

تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں

http://www.washingtonpost.com/blogs/worldviews/wp/2015/06/24/irans-ahmadinejad-says-the-u-s-is-out-to-get-the-hidden-imam-who-um-disappeared-in-the-10th-century/?postshare=9991435444035480

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے