ایمان حسن
اسلام آباد
۔ ۔ ۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں
جڑواں شہروں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے گرمی کی کمر ٹوٹ گئی ۔ بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔
سحری کے وقت شروع ہونے والی بارشوں جل تھل کر دیا ۔
باران رحمت پر لوگوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ۔
کئی مساجد میں لوگوں نے بچوں میں جلیبیاں اور حلوہ تقسیم کیا جبکہ گھروں میں مانیاں ( پتلے آٹے کی میٹھی روٹی ) بھی بنائی ۔
بارشوں کے بعد درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل محمکہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق اس وقت پری مون سون بارشیں پنجاب کے مختلف علاقوں، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شروع ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی ۔
آئی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا رمضان المبارک کے پورے مہینے میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار رہے گا۔
………………………………………………………………………………………………….
کیا آپ آئی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ساتھ معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں؟
آپ اپنی نیوز رپورٹس اور فیڈ بیک ہمارے نیوز ڈیسک کو بھیج سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی موضوع پر اظہارِ خیال کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ ہمارے اسپیشل پراجیکٹس ڈیسک کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں۔
رابطے کے لیے ہمارا ای میل ایڈریس ہے
ibcurdu@yahoo.com