کیا آپ کے موبائل میں آفس لینز ہے ؟

طاہر عمر

انچارج سائینس اینڈ ٹیکنالوجی سیکشن

آئی بی سی اردو

۔ ۔ ۔

q1

موبائل فونز کی دستیابی نے بہت ساری چیزوں کے آسان حل پیش کردیئے ہیں، مثال کے طور پہ پہلے طلبہ کو اپنے تعلیمی نوٹس فوٹو کاپی یا سکین کروانا پڑتے تھے، مگر آج کل اپنے موبائل کیمرے سے ان کی تصویریں بنا لی جاتی ہیں ،

اگرچہ ان تصاویر کا معیار کچھ بہتر نہیں ہوتا اور بعض اوقات لفظ پڑھنا مشکل ہوجاتے ہیں ۔

تصور کیجئے کہ آپ کسی میٹنگ میں بیٹھے ہوئے آپ نے اپنی نوٹ بک پہ جو اہم پوائینٹس لکھے، اور بعد میں ان کی کمپوزنگ کرکے ایم ایس ورڈ کی فائل بنانا یقیناً ایک مشکل کام ہے۔

آپ کی اسی قسم کی مشکلات سے چھٹکارے کے لئے آئیے آپ کا تعارف ایک موبائل آپ سے کرواتے ہیں۔ اس کا نام "آفس لینز”ہے۔

یوں سمجھ لیں کہ یہ ایپ آپ کے موبائل کیمرے کو مکمل سکینر میں بدل ڈالتی ہے۔ جیسے ہی ہم کیمرے کے بٹن پہ کلک کرتے ہیں یہ خوبخودصفحے پہ موجود الفاظ کو تلاش کرکےاسے محفوظ کرلیتی ہے۔

microsoft-office-lens

اس ایپلیکیشن میں اور بھی مزے کے فیچرز ہیں ، آپ اپنی سکین کی ہوئی ڈاکیومنٹ کو پی ڈی ایف فارمیٹ، پاورپوائنٹ سلائیڈز کی صورت یا ایم ایس ورڈ کی فائل کی صورت میں محفوظ کرسکتے ہیں اورڈاکیومنٹ میں فقرے کو آسانی سے سرچ کرسکتے ہیں، انہیں کاپی کرسکتے ہیں ۔

آفس لینس خاص طور پر ان لوگوں کے لئے ایک بہترین اور آسان ایپ ہے جن کے پاس سکینر نہیں ہے۔

اس ایپ کو گوگل پلے سٹور سے ڈانلوڈ کرنے کے لئے اپنے اینڈرائڈ موبائل کے پلے سٹور میں Office Lens لکھ کے سرچ کریں ۔

یا اس لنک سے ڈانلوڈ کرلیں

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.microsoft.office.officelens&hl=en .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے