جنید جمشید نے ر مضان کی نشریات چھوڑنے کی وجہ بتا دی ؟

زینب شہزادی

کراچی

۔ ۔ ۔

maxresdefault

جنید جمشید نے اے آر وائی پر رمضان کی خصوصی نشریات میں شریک تھے کہ ایک ہفتہ قبل نشریات چھوڑ کر وہ اچانک لندن چلے گئے ۔

برطانیہ میں پاکستان اور یروشلم کے مسلمانوں کے یتیم خانوں کے لئے چندہ مہم  میں 1 ملین پاؤنڈ کا چندہ جمع کرکے عالم مسلمانوں کے دل جیت لیے۔

چھ جولائی کو واپس پاکستان آکر رمضان ٹرانسمیشن میں جلوہ گر ہوں گے

معروف نعت خواں اور مقبول ٹی وی اینکر جنید جمشید گزشتہ دس دنوں سے برطانیہ کے دورے پر ہیں ،جہاں وہ  ہیومن اپیل نامی عالمی فلاحی ادارے کے لئے چندہ مہم میں شریک ہیں۔

جنید جمشید اور وسیم بادامی  آے آر وائی چینل پرگذشتہ  تین برسوں سے رمضان ٹرانسمیشن کررہےہیں جو لوگوں میں بے حد مقبول ہے ۔

Shan-e-ramadan-with-junaid-jamshed

اس بار برطانیہ کی عالمی فلاحی تنظیم ہیومن اپیل کے شدید اصرار پر وہ اپنا پروگرام چھوڑ کر  10 دنوں کے لئے برطانیہ چلے گئے تھے ۔ انہوں نے برطانیہ اور یورپ میں بھرپور چندہ مہم چلائی جس کے نتیجے میں 1 ملین پاؤنڈ کی رقم جمع ہو گئی ۔

یہ رقم پاکستان اور فلسطین میں قائم یتیم خانوں میں بچوں کی کفالت اور تعلیم کے سلسلے میں خرچ کی جائے گی ۔

برطانیہ اور یورپ میں مسلم کیمونٹی نے جنید جمشید کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فلاحی سرگرمیوں میں ان کے کردار کی تعریف کی ۔

جنید جمشید اپنی دس روزہ فلاحی مہم ختم کرکے پیر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ اے آر وائی ٹی وی پر اپنی رمضان کی نشریات کا دوبارہ سے آغاز کریں گے ۔

آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے جنید جمشید کا کہنا تھا وہ اس چندہ مہم کی تفصیلات سے اپنے ناظرین کو آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شدید گرمی سے ہونے والی اموات پر مختلف کیمونیٹیز نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور ان کے خصوصی دعا کی گئی ۔

جنید جمشید کی اچانک چندہ مہم کے لئے برطانیہ روانگی کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں چل رہی تھیں کہ جنید جمشید نے رمضان نشرہات چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں تاہم ان کی واپسی کے اعلان کے بعد صورت حال واضح ہو چکی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے