ربیعہ کنول
آئی بی سی اردو
۔ ۔ ۔
پاکستان قدرت کے4 خوبصورت موسموں سے سجا ہے ، اور عوام 12 ماہ میں مختلف انداز سے مختلف اوقات میں انہیں انجوائے کرتے ہیں ۔
مئی ، جون اور جولائی ۔۔ کے ماہ موسم گرما تصور کیے جاتے ہیں ، پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں میں اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے ، لیکن اس بار کراچی میں ماہ جون خونی ثابت ہوا ، شدید گرمی نے کئی سو کی جان لے لی ۔
لو، تپش، حبس اور گرمی سے بچنے کے لیے چھتری ، گیلا کپڑا استعمال کرتے ہیں ،
مشروبات کااستعمال بھی بڑھ جاتا ہے
رمضان میں یہ مرحلہ انتہائی کٹھن اور سخت ہوتا ہے
اس لیے اپنے مشروب میں تخم بالنگا استعمال کریں اور محفوظ رہیں
گرمی بھگانے کے لیے مشروبات میں تخم بالنگا نہ صرف اس کی شکل خوبصورت بنا دے گا، بلکہ ذائقے میں بھی ہوگا
منفرد، تخم بالنگاپوٹاشیم اور اومیگا تھری سے بھرپور ہوتا ہے
اس میں دودھ سے 5 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے
تخم بالنگانظام انہضام کو بہتر بنانے ، شوگر کنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ہوتا ہے
آنتوں کی صفائی کرتا ہے اور بھرپور نیند کا ضامن ہے ۔