عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں 16سال کے دوران چار گنا اضافہ

news-1417079100-8457

سالانہ15لاکھ سے بڑھ کر 60لاکھ ہو گئی‘غیر قانونی قیام کرنے والوں کی تعداد صرف ایک فیصد رہ گئی

گزشتہ 16سال کے دوران دنیا بھر سے عمرہ کے لئے سعودی عرب جانے والوں کی تعداد میںچار گنا اضافہ ہو ا ہے اور یہ تعدادسالانہ15لاکھ سے بڑھ کر 60لاکھ ہو گئی ہے-

اس دوران عمرہ ویزے کی مدت سے زیادہ غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے جو صرف ایک فیصد رہ گئی ہے-

اس بہتری کی وجہ سعودی حکومت کے مختلف محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن اور دنیا بھر میں الیکٹرانک کمپیوٹر سسٹم پر عمل درآمد ہے جس کی مدد سے ان افراد کو ویز ے کے اجرا‘ ان کی آمد ‘ قیام گاہ اور روانگی وغیرہ کا مکمل ٹریک ریکارڈ رکھا جاتا ہے –

سعودی کابینہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی اور ان سے 20لاکھ ریال گارنٹی طلب کرنے کی شرط عائد کی ہے جس کے نتیجے میں صورتحال میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے