مولانا ، آپ نے اچھا کیا ۔

news-1436201623-7740

تحریر : حافظ صفوان محمد

ملتان

۔ ۔ ۔

صفوان

تبلیغی جماعت کے مبلغ مولانا طارق جمیل صاحب تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے ذاتی دوست ہیں۔

دھرنے کے دنوں میں بھی وہ عمران خان کے ہاں بنی گالہ تشریف لے جا چکے ہیں اور ان کے ٹیلی فونی رابطے اور مشوروں کی خبریں بھی موضوع بنتی رہی ہیں۔

عمران خان موجودہ حکومت کی سرگرم مخالفت میں سب سے آگے ہیں اور پورے سیاسی نظام کو لپیٹ کر اقتدار میں آنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

سیاسی زعما اور خواص میں تبلیغی کام کرنے کے لیے تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ کے رکن ڈاکٹر مظہر محمود قریشی سربراہانِ مملکت اور دیگر خواص سے ملاقاتوں کے اہتمام کے ذمہ دار تھے، لیکن ان ملاقاتوں کی تشہیر کسی سطح پر نہیں ہوتی تھی۔

تبلیغ کا کام عوامی کام ہے اور اس میں ہر طبقے سے میل ملاقات بنیادی ہدف ہے۔

دعوت و تبلیغ کے اس بنیادی ہدف کے حصول کے لیے مولانا طارق جمیل صاحب کی خدمات کی ساری دنیا معترف ہے۔

مولانا نے خاص طور سے اس آسودہ حال طبقے میں کام کیا ہے جو عام علما اور تبلیغ والوں کی پہنچ سے دور ہے۔

اسی سلسلے میں الحمدللہ آج مولانا طارق جمیل اپنی اہلیہ سمیت عمران خان کے گھر دعوتِ افطار میں شرکت کے لیے گئے ہیں۔

تبلیغ والے ہر قسم کے سیاسی جھکاؤ اور میلان کے بغیر ہر ایک سے ملتے ہیں.

مولانا نے بہت اچھا کیا کہ وطنِ عزیز کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کی دعوتِ افطار مع اہلیہ قبول کی.

امید ہے کہ آئندہ دنوں میں وہ آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہاں بھی اہلیہ سمیت دعوتِ افطار میں شرکت کریں گے۔

قوم کو ان تبلیغی ملاقاتوں سے بہت اچھی توقعات ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے