چودھری شجاعت حسین کے دبنگ اعلان سے سیاست دان پریشان

وجیہہ حسن

لاہور

۔ ۔ ۔

shujaat1-890x395

نیب لسٹ، 150کیسز کے فوری اور سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کمیشن تشکیل دے: چودھری شجاعت حسین

کمیشن 12گھنٹے میں فیصلہ سنا دے، میرا ٹرائل سب سے پہلے کیا جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا

 پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیب کی لسٹ میں دئیے گئے 150کیسز کے فوری اور سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کمیشن تشکیل دے جو کھلی سماعت کے بعد 12گھنٹے میں فیصلہ سنا دے۔

نیب کی جاری کردہ لسٹ کے حوالے سے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میری تجویز پر اگر عمل کر لیا جائے تو ہمیشہ کیلئے یہ ایشو ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ کمیشن میں سماعت کا آغاز صبح 9بجے سے شروع ہو اور رات 9بجے تک اس کا فیصلہ دے دیا جائے، کمیشن کی تمام کارروائی کی لائیو کوریج ہو اور عوام کو تمام تر کارروائی دیکھنے کی اجازت ہو۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب کی لسٹ میں دئیے گئے 150کیسز کو فلٹر کر کے سنجیدہ ترین کیسز کی سماعت شروع کر دی جائے تو یہ معاملہ احسن طور پر طے ہو ۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں پیشکش کرتا ہوں کہ سب سے پہلے میرا ٹرائل کیا جائے تاکہ  دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا

ibcurdu@yahoo.com

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے