پاکستانی استاد جسے ایرانیوں نے بھی اپنا استاد مان لیا

13205_10204126819397179_8148896649221311659_n

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوایجز اسلام آباد کے شعبہ انگریزی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر جمیل اصغر جامی کو تہران میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس  کے لیے بہترین مقالہ لکھنے پر  کے طور پرخصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

تہران میں واقع  ایکو کلچرل انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے حوالے سے جون میں  تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس  کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعدا د میں تحقیق مقالے ارسال کئے گئے تاہم بہترین مقالے کا ایوارڈ کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے نتیجے میں ڈاکٹر جامی کو دیا گیا۔

ڈاکٹر جامی کے مقالے کا بنیادی موضوع اقبال ؒ کے فلسفۂ فن کی  عہدِ مابعد جدید کے حوالے سے اہمیت اور افادیت تھی۔

ڈاکٹر جامی گذشتہ پندرہ سال سے نمل میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اقبالؒ کے فلسفے اور فکر کو اُن کی تحقیقی ترجیحات میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے