افغان طالبان نے فلم بنا دی

 

 

mail.google.com

 

 

"خوگیانی کی فتح” کے نام سے الامارہ اسٹوڈیو نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جو کئی حوالوں سے بڑی دلچسب ہے ۔ویڈیو میں صوبہ غزنی ضلع خوگیانی کی فتح کا آپریشن دکھایا گیا ہے ۔
افغان طالبان نے فتح کے بعد علاقے کی حالت کو بھی فلمبند کیا ہے ۔ فلم میں افغان طالبان کی سر گرمیاں ،عوامی جذبات اور اس علاقے کی تاریخی حیثیت کت بارے میں بتایا گیا ہے ۔
افغان طالبان نے ایک عرصے سے میڈیا کے شعبے میں اپنا پیغام پھیلانے کا بھرپور نظم قائم کیا ہے ۔ شہادت کے نام سے ہر مہینے مستقل شمارہ بھی شائع کیا جاتا ہے ۔ یہ شمارہ اردو ، عربی ، پشتو اور انگریزی زبانوں میں شائع ہو تا ہے ۔
فلم کے اجرا کے موقع پر افغان طالبان کے ثقافتی کمیشن نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ
"امارت اسلامیہ کی ثقافتی کمیشن کے شعبہ سمعی و بصری الامارہ جہادی اسٹوڈیو  کو فخر ہے کہ پانچواں نشراتی سال کے آمد کے موقع پر عزم جہادی آپریشن کے اہم فتوحات کے سلسلے میں متفرقہ نشرات  کیساتھ 52 ویں فلم  ہموطنان عزیز اور ناظرین کرام تک پہنچاتی ہے”
"خوگیانی کی فتح” نامی فلم پانچ حصوں میں منقسم ہے، جس کے مقدمہ میں ضلعی مرکز آپریشن، فتح کے بعد حالت اور طالبان  کا استقبال، فتح اور دیگر موضوعات کے متعلق ذمہ داران کی انٹرویوز اور آخر میں لوگوں کی رائے  شامل ہیں۔
یہ  فلم 48 منٹ کے دورانئے پرمشتمل ہ جس میں  خوگیانی کے مناظر، عوام کے بود و باش  کیساتھ ساتھ افغان طالبان کی کاروئیاں دکھائی گئی ہیں ۔
فلم کا لنک
https://archive.org/details/KhogyaniAfterMulahiza-mobileMp4

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے