معروف ٹیلی ویژن اینکر وسیم بادامی نے کراچی میں ایک تقریب میں ’ہیمانی ہربلز‘ کے اشتراک کے ساتھ ’ڈبلیو بی‘ کےنام سے نیچرل ہیلتھ اینڈ بیوٹی پراڈکٹس اور اسٹورز کا اعلان کیا۔
تقریب میں میڈیا، ٹیلی ویژن ، کھیل اور معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سی ای او ہیمانی گروپ آ ف کمپنیز نے کہا کہ ’وسیم بادامی ٹی وی کے ایک پرجوش اورجانے مانے میزبان ہیں۔ ان کا ہیمانی گروپ کے ساتھ اشتراک قابل فخر ہے۔‘
وسیم بادامی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’لوگوں کے مجھ پر بھروسےکی وجہ سے آج میرا کیریئر اس موڑ پر کھڑا ہے اور اب وقت ہے کہ میں لوگوں کے بھورسے پر پورا اتروں اور ان کےمفاد میں کام کروں۔ میرا مقصد ہیمانی کی قدرتی مصنوعات کے زریعے لوگوں کو ایک صحت مند اور خوبصورت طرز زندگی فراہم کرنا ہے۔‘
تقریب میں مہمانوں کو ایک ویڈیو فلم کے ذریعے ڈبلیو بی اور ہیمانی ہربلز کی مصنوعات دکھائی گئیں اور اعلان کیا گیا کہ یہ مصنوعات جلد ہی کراچی کے لکی ون مال اور اوشین مال میں ڈبلیو ڈی اسٹورز پر دستیاب ہوں گی۔
ہیمانی اور وسیم بادامی کا یہ دعویٰ ہے کہ ’ڈبلیو بی‘ پر موجود یہ مصنوعات خالص اجزا سے تیار کی گئی ہیں جو جلد اوربالوں کی حفاظت اور خوراک کی روزمرہ نامیاتی ضروریات کو پوراکرتی ہیں۔
تقریب میں ایک مخصوص پرفارمنس کے ذریعے معروف گلوکار اور نعت خواں جینید جمشید کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ کامیڈین شفقت علی خان کے مزاحیہ خاکے اور انور مقصود کے طنزو مزاح سے بھرپور جملے بھی تقریب کا حصہ تھے۔
تقریب کی پبلک ریلششننگ اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے کی تھی۔