استاد راحت فتح علی خان نے دنیا بھرمیں جھنڈے گاڑ دیے

استاد راحت فتح علی خان کے البم ’بیک ٹو لو‘ کے گانے ’ضروری تھا‘ کی ویڈیو کو یو ٹیوب کی سائٹ ویوو پر دنیا بھر سے دو کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ چکے ہیں جو میوزک اور انٹرنیٹ کی دنیامیں ایک ریکارڈ ہے۔

’ضروری تھا‘ ایک غیر فلمی گانا ہے جسے سلمان احمد نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس وقت یہ گانا پاکستان بھارت اور دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

اس کامیابی کے بارے میں راحت فتح علی خان کا کہن ہے کہ ’ضروری تھا میرے کیرئر کا ایک اہم موڑ ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کروں گا جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا اور خاص طور پر میرے پروڈیوسر سلمان احمد کا جنہوں نےاس گانے کو اس قابل سمجھا۔‘

راحت فتح علی خان حال ہی میں پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز لے کر آئے ہیں۔ وہ ایسے کہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے ایک ریہرسل ہال کانام پاکسانی گلوکار کے نام پر رکھ دیا ہے۔

اس بات کا اعلان گزشتہ ہفتے یونیورسٹی کے شعبہ موسیقی کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک کسنرٹ میں کیاگیا جہاں راحٹ فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

اب اس ہا ل کانام ’دی استاد راحت فتں علی خان میوزک روم ہے‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے