وسیم رانجھا
اسلام آباد
۔ ۔ ۔
شمسی تونائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس کی پرواز دو ہفتوں کے لئے روک دی گئی
شمسی تونائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس کی بیٹری کو نقصان پہنچنے کے باعث امریکی ریاست ہوائی میں اس کی پرواز کم از کم دو ہفتے کے لیے روک دی گئی ہے۔
جاپانی علاقوں کو عبور کرنے کی تاریخی پانچ روزہ پرواز کے طیارے کی بیٹری کا یونٹ گرم ہوگیا تھا۔ انجینیئر طیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی اس بات کا تعین نہیں ہو سکا ہے کہ کیا نئے پرزوں کی ضرورت ہوگی یا نہیں۔ اس تاخیر کی وجہ سے اس بات کا امکان کم ہو گیا ہے کہ سولر امپلس دنیا کے گرد چکر لگانے کا مشن کا اسی سال مکمل کر لے۔یہ طیارہ دبئی سے مارچ میں اڑا تھا اور پانچ سے چھ ماہ کے عرصے کے دوران اسے واپس پہنچنا تھا۔ طیارے کی کم رفتار، ہلکے وزن اور 72 میٹر کے پروں کی وجہ سے یہ طیارہ صرف مخصوص موسمی حالات میں سفر کر سکتا ہے۔