کراچی والو ، خیر منالو

news-1422364016-8518

سہیل اقبال 

اسلام آباد

۔ ۔ ۔

کراچی کے بجلی بحران کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، وزارت پانی وبجلی نے کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی بجلی 20تا80فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2روپے سے لیکر ساڑحے چار روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے سبسڈی کم کردی ہےجس کے باعث بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

وزارت پانی وبجلی نے گھریلو صارفین کیلئے تمام سلیبز کا فائدہ ختم کردیا ہے۔ 201تا300یونٹس گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2٫09روپے یونٹ، 301تا700یونٹس گھریلو صارفین کیلئے بجلی 3٫67روپے اورماہانہ 700یونٹس سے زائد گھریلو صارفین کیلئے بجلی 2٫09روپے یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

پیک آورگھریلو صارفین کیلئے بجلی 4روپے اورآف پیک کیلئے 4٫28یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ سبسڈی کم ہونے کے باعث 201تا300کیٹگری کا ٹیرف 8روپے 11پیسے فی یونٹ سے بڑھا کر 10روپے 20پیسے، 301تا700یونٹ کیٹگری کا ٹیرف 12روپے 33پیسے سے بڑھا کر 16روپے اور 700یونٹ سے زائد کیٹگری کا ٹیرف 15روپے 7پیسے سے بڑھا کر 18روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔

ٹائم آف یوز میٹر والے گھریلو صارفین کا پیک آور کا ٹیرف 13روپے 99پیسے سے بڑھا کر 18روپے اور آف پیک کا ٹیرف 8روپے 22پیسے یونٹ سے بڑھا کر 12روپے 50پیسے فی یونٹ کردیا گیا ہے۔ کمرشل اور صنعتی صآرفین کا ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے