اگر آپ کو پالک کے فائدے معلوم ہو تے تو ۔ ۔ ۔

رابعہ کنول

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ہرے پاک کے کوفتے
ہرے پاک کے کوفتے

ہراپالک ۔۔ کام میں طاقت۔۔فوائد بھی بہت

آج کھائیں ، کل کھائیں ، گرمی ہو یا سردی میں نوش فرمائیں

سلادسجائیں ، آلو، گوشت ، دال میں ڈالیں ،، یا پنیر کے ساتھ لطف دوبالا کریں

پالک  قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں بے شمار غذائی اجزاء موجود ہیں۔ اس میں وٹامن کے، وٹامن اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، آہن کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی موجود ہے۔

اس کے علاوہ یہ سبزی پروٹین، فاسفورس، وٹامن ای، جست، ریشہ اور تانبا کا ایک ذریعہ بھی ہے۔اسے سلاد میں کچا بھی کھایا جاسکتا ہے ۔ ہمارے ہاں پالک انتہائی خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ اسے ’’مرغ‘‘ کے گوشت، آلو کے ٹکڑوں، ڈل کے ندرو اور پنیر کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے۔

پالک کے فائدے

غذا:
ایک پیالی پالک میں روزانہ درکار 20 فیصد غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے۔ جو نظام ہاضمہ کا دوست ہے ، قبض سے نجات دلاتا ہے خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔

سرطان:
پالک میں فلاوونائیڈس (Flavonoids) وافر مقدار میں موجود ہیں، یہ ضد سرطان اجزاء، سرطانی خلیات کو منقسم ہونے سے روکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر:
پالک میں موجود پیپٹائیڈس ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

بینائی :
مانع تکسیدی اجزاء لیوٹن(LEUTIN) اور زیازیتھین(ZIAZINTHANE) پالک کے پتوں میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ یہ موتیا بند سے بچانے کے علاوہ آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

جلد:
وٹامن اے کی وافر مقدار جو پالک میں موجود ہے جسم کی جلد پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ جلد کو جُھریوں سے بچاتی ہے اور جلد کو نرم وتازہ رکھتی ہے۔

نظام دفاع:
ایک کپ پالک میں وٹامن اے کی روزانہ تعین شدہ مقدار 337%موجود ہے۔ یہ جسم کے داخلی دروازوں جیسے کہ منہ، نظام نفس اور نظام ہاضمہ کے جراثیموں، وائریسوں، کیڑوں سے بچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

ہڈیاں
ایک کپ پالک وٹامن ‘کے’کے روزانہ تعین شدہ مقدار کا 1000%سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں کے حجم اور مضبوطی کے لئے ضروری ہے۔

دماغ اور اعصابی نظام
وٹامن کے کا پالک میں وافر مقدار میں موجود ہونا دماغ اور اعصابی نظام کے لئے ایک انتہائی ضروری جُز’’سفنگولیپڈس‘‘ بنانے میں مدد کرتا ہے، جو نسوں کے ارد گرد غلاف’’مایلین بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے.

چند دیگر قیمتی فوائد:
گرم اور سرد مزاج دونوں افراد کیلئے یکساں مفید ہے۔ فوری ہضم ہونے میں مفید ہے۔ معدے کی سوزش اور پیشاب کی جلن دونوں میں نافع ہے۔ نزلہ‘ سینہ اور پھیپھڑوں کے درد اور بخار میں اس کا کھانا بہت مفید ہے۔ گرمی کی وجہ سے ہونے والے یرقان اور کھانسی کو رفع کرتی ہے۔ پالک کے پانی سے غرغرہ کرنا حلق (سنگھڑی) کے درد کو آرام دیتا ہے۔ خون کو صاف کرتی ہے۔اسے اگر مونگ کی دھلی ہوئی دال میں پکا کر کھایا جائے تو پیشاب کی سوزش اور پیشاب نہ آنے کی وجہ کو دور کرتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے