ہم ٹی وی ہمیشہ کے طرح نت نئے موضوعات پر مبنی درامے اپنے ناظرین کو دکھاتا رہاے۔ ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’اورنگریزہ‘ بھی ایک اچھوتے پلاٹ پر بنی ہے۔ اورنگریزہ محبت کی ایک عام کہانی نہیں ہے بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے زندگی کے تبدیل ہوتے حالات اور خیالات کی داستان ہے۔
ڈرامے کے تمام کردار ایک دوسرے سے نتھی ہیں لیکن ہر کرادر کی اپنی ایک الگ کہانی ہے جس کی وجہ سے او رنگریزہ تیلیویژن پر آنے والی دیگر سیریل سے مختلف ہے۔
ڈرامے کی کہانی باپ بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بیٹی اپنے باپ کی ہر پسند کو اپنانے کی خواہش رکھتی ہے۔ ایک شاعر پاب کے گھر پیدا ہونے والی سسی اپنی ماں کو صرف اس لیے ناپسند کرتی ہے کیونکہ وہ اس کے باپ خیام کا دل نہیں جیت پائی۔
لیکن حالات تب تبدیل ہوتے ہیں جب سسی جو اپنے پاپ کی ہر پسند کا خیال رکھتی ہے اس کی معشوقہ معروف اداکارہ سونیا جہاں جیسا بننا چاہتی ہے۔ سسی باپ کا دل جیتنے کی یہ معصوم سی کوشش باپ بیٹی کے رشتےمیں دراڑیں ڈال دیتی کیونکہ خیام اپنی بیٹی کو اپنی محبوبہ کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ خیام کی یہ منافقانہ سوچ سسی کے اندر کے باغی کو باہر نکال لاتی ہے اور پھر باپ بیٹی کے درمیان اختلاف اتنی شدت اختیار کرلیتا ہے کہ حویلی کی ہرچیز تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے۔
او رنگریزہ کے مصنف ساجی گل اور ہدایتکار کاشف ناصر ہیں۔ ڈرامے کی اہم کاسٹ میں نعمان اعجاز، سجل علی، ارسہ غزل، بلال عباس، ثنا فخر، عمیر رانا، سونیا مشال، فریحہ جبیں، حمزہ فردوس اور دیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی دو اقساط نشر ہوچکی ہے جنہیں ناظرین میں پسند کیا جارہا ہے۔ تمام اداکار منجھے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے کردار بہ خوبی نبھا رہے ہیں۔
اورنگریزہ ہر جمعہ کی رات ۸ بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جاتاہے۔