آرمی چیف کو ماں سے زیادہ دھرتی ماں کی فکر

عبد الماجد

آئی بی سی اردو

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

جنرل راحیل شریف وزیرستان میں پاک فوج کے جری جوانوں کے ساتھ
جنرل راحیل شریف وزیرستان میں پاک فوج کے جری جوانوں کے ساتھ

 چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے عید الفطر اپنے خاندان کے ساتھ منانے کے بجائے وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ پاکستان کی بقاٗ کے لیے لڑنے والے جوانوں کے پاس پہنچ چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی والدہ کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئی تھیں ۔ والدہ کے بغیر یہ ان کی پہلی عید ہے تاہم انہوں نے گھر میں رکنے کے بجائے وزیرستان میں جانے کو ترجیح دی ۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف جوانوں میں بہت مقبول ہیں ۔ آرمی چیف کے اس اقدام کو شہریوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن و سکون کے قیام کے لیے جنرل راحیل شریف کے اقدامات سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیرستان میں اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ عید منائیں گے، جو آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے