لیو نیکو وائوچ ٹالسٹائی کا عجیب و غریب کام

سبوخ سید

اسلام آباد

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

10295251_10204368353682516_3809706275908841973_o

 

لیو نیکو وائوچ ٹالسٹائی روس کا معروف ادیب اور دانشور تھا ۔ اسے لیو ٹالسٹائی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔وہ 28 ستمبر 1828 کو پیدا ہوا اور 20 نومبر 1910 کو وفات پا گیا ۔۔ وہ اپنے عہد کا عظیم ناول نگار تھا ۔اس کا عہد میرے عہد کے بعد بھی اس کا عہد ہی رہے گا ۔1869 میں جنگ اور امن کے نام سے ایک شاہکار ناول لکھا جس نے اس کی فکر کو عوام میں منتقل کیا ۔
اس کے پاس بڑی جائیداد تھی ۔ ایک روز وہ تنہائی میں بیٹھا کچھ سوچ رہا تھا ۔
اس نے اپنے آپ سے سوال کیا ،ایک انسان کو قبر کے لیے کتنی زمین چاہیے ہوتی ہے ؟
اس کے دل اور دماغ نے اسے جواب دیا
6 گز
وہ اٹھا اور اپنی باقی ساری جائیداد کسانوں میں تقسیم کر دی ۔
پتا نہیں کسانوں کے کیا نام تھے ؟
پتا نہیں لیوٹا لسٹائی کی جائیداد اس وقت کہاں کہاں اور کس کس کے پاس ہے ؟
لیکن لیوٹا لسٹائی کا نام اور کام دنیا کو ہر وقت دعوت غور و فکر دے رہا ہوتا ہے ۔
سلام لیوٹا لسٹائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے