کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن جوش جذبے کے ساتھ شروع

پاکستان کے سب سے بڑے میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے ۱۰ویں سیزن کا آغاز بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسرز، پاکستان کے صف اول کے گلوکار، اور موسیقاروں کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں، کاروباری اداروں کے سربراہان، سماجی شخصیات اور کوکا کولا پاکستان کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ شو کے پرستاروں اور خیرخواہوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران کوک اسٹوڈیو ن ے اپنے آپ کو ’قوم کی آواز‘ کے طور پر منوایاہے اور دنیا کے ۱۵۰ سے زائد ممالک میں پاکستانی ثقافت کو پیھیلانے کا قابل فخر فریضہ بھی سر انجام دیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو کا ۱۰ واں سیزن بھی اسی فلسفے کے ساتھ نہ صرف پاکستان کے جانے مانے فنکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھےگا بلکہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کروائے گا۔

اپنے ۱۰ ویں ایڈیشن میں پاکستان کے ۷۰ سالہ جشن کے موقع پر کوک اسٹوڈیو پاکستان کی موسیقی کی صنعت کی نامور شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرے گا جن میں وہ گلوکار، نغمہ نگار، شاعر اور موسیقار شامل ہیں جنہوں نے گذشتہ ۷۰ سالوں کے دوران پاکستانی موسیقی کی صنعت کو اپنی انتھک محنت اور خدمات سے ایک نمایاں مقام پر پہنچایا۔

کوک اسٹودیو کے ۱۰ ویں سیزن کی پہلی قسط ڈیجیٹل میڈیا پر ۱۱ اکست کو ریلیز کردی گئی جبکہ اس کے اگلے دن تقریبا ۴۰ سے زائد ٹیلیویژن چینلز پر نشر کی گئی۔

پہلی قسط میں علی سیٹھی نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی گائی ہوئی مشہور غزل ’رنجش ہی سہی‘ گا کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی قسط میں احمد جہانزیب اور شفقت امانت علی کی آوازوں میں ’اللہ اکبر‘ کا کلام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ حنا نصر اور امانت علی کی آوازوں میں ’چھا رہی کالی گھٹا‘ اور مومنہ مستحسن اور دانیال ظفر کی آوازوں میں ’منتظر‘ بھی اسی قسط کا حصہ ہیں۔

کوک اسٹودیو کے سیزن ۱۰ کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کوکا کولا پاکستان کے جنرل مینیجررضوان یو خان نے کہا کہ ’دس سال کا یہ سفر ہر طرح سے یادگار رہا۔ کوک اسٹوڈیو پاکستان کی کی موسیقی کی صنعت کی بحالی کا ذمہ اسوقت اٹھایا جب یہ صنعت مشکل حالات سے دو چار تھی۔ کوک اسٹوڈیو کی وجہ سے بلاشبہ پاکستان کی موسیقی کی صنعت آج ایک کامیاب مقام پر کھڑی ہے۔ کو ک اسٹوڈیو نے ہمیشہ منفرد چیزیں تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ ماضی کے بہت سے شاندار گانوں کو بھی نئی زندگی بخشی ہے اور انہیں نئی نسل میں متعارف کروایا ہے۔ کوک اسٹوڈیو نے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کاوشیں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا ہوا ہے۔ کوک اسٹوڈیو میوزک کلچر کی بحالی اور اسے ایک نئی شکل دینے کے لیے پر عزم ہے جس پر پاکستانی شہرہوں کودنیا بھر میں فخر کااحساس ہوتاہے۔‘

شو کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی موسیقی کے حقیقی پرستاروں کے لیے کوک اسٹوڈیو کا ۱۰واں سیزن ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو اس پلیٹ فارم کو کامیابی کی مزید بلندیوں پر لے جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے