پاکستان ایکسیلنس ایوارڈز فورم کے تحت ایوارڈ تقریب کا اہتمام

پاکستان ایکسیلنس ایوارد کمیٹی کی جانب سے کراچی میں ’پاکستان ایکسیلنس ایوارڈز‘ کی تقریب کا اہتممام کیا گیا۔ پاکستان کے ۷۰ سالہ جشن آزادی کے موقع پر معاشرے میں مختلف شعبوں میں نمایایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو ’پاکستان ایکسیلنس ایوارڈز دیے گئے۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین حمید بھٹو نے کہا کہ ’آزادی بڑی نعمت ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے ۷۰ برس قبل بڑی قربانیاں دے کر آزاد وطن حاصل کیا تھا جس کی خوشی ہم جشن پاکستان کے نام سے ہر سال منارہے ہیں۔ اس حوالے سے چند دوستوں نے پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ فورم تشکیل دیا جس کے تحت ہم ۷۰ ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کی ترقی میں بہتر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایک اعزاز دے رہے ہیں۔ ہم اعزازات حاصل کرنے والی تمام شخصیات کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اہل وطن کو بھی جشن آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔‘

چیف پیٹرن پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی محمد اقبال قریشی نے کہا کہ ’پاکستان اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت ہے جس کی حفاطت کرنے سمیت اس کی ترقی و تعمیر کرنا ہماری زمہ داری ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر ہم پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے ملک کی نامور شخصیات کو ایوارڈ دے کر ان کی ہمت افزائی کررہے ہیں تاکہ ملک کے دیگر شہری بھی ان کی خدمات پر رشک کرسکیں اور وہ بھی ملک کی ترقی و تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔‘

پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی کے پیٹرن انو سانگی نے کہا کہ ’ہم اپنے ملک اور اس کے لوگوں سے پیار کرتے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے عظیم ملک کی جشن آزادی کے موقع پر ان کی خدمات کا اعتراف کریں۔ اس سلسلے میں آج کی یہ تقریب منعقد کی گئی ہے، ہم تمام شرکا کی تشریف آوری کے تہ دل سے مشکور ہیں۔‘

میڈی کیم کمپنی کے چیئرمین خلیل نینی تال والا نے کہا کہ زندگی جدودجہد کا نام ہے۔ اس ہی نظریہ پرچلتے ہوئے ہمارے آباؤ اجداد نے بھی آزادی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کاور بالآخر پاکستان حاصل کرلیا۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ان کی جدوجہد کو سلام پیش کریں اور جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منا کر دنیا کو پیغام دیں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ اس ہی سلسلےمیں پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ فورم کے زیر اہتمام آج ہم اپنے ہم وطنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔‘

تقریب کی تعلقات عامہ اور انتظامات کے فرائض اسٹارلنکس پی آر اینونٹس نے سر انجام دیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے