وزن گھٹانے کا حیرت انگیز اور یقینی نسخہ

رابعہ کنول 

آئی بی سی اردو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موٹاپا

مہنگی دوائیاں ، سخت مشقیں ، اور ڈائٹنگ پلان بھی بعض اوقات آپ کے پیٹ پر چڑھی چربی کم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔اس کےلیے ضروری ہے مناسب غذا میں مناسب کیلوریز جو وزن کم کرنے کے ساتھ آپ کو ہشاش بشا ش بھی رکھیں ، استعمال کی جائیں ۔ان میں سے چند ایک روایتی جوس آپ کو بھی بتاتے ہیں

موسم کی مناسبت سے آم کی لسی

آم کی لسی

ایک کپ تازہ دہی
ایک چائے کا چمچ چینی
آدھا کپ آم کے جمے ہوئے کیوبز اور تھوڑا سا پانی
اچھی طرح بلینڈ کریں اور لسی انجوائے کریں ۔

سنہری دودھ

گولڈن ملک

عام خیال ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے دودھ سے بھی پرہیز کیا جاتا ہے ، لیکن گولڈن ملک کی یہ ترکیب جہاں غذائیت سے بھرپور ہے وہیں وزن کم کرنے میں مددگار بھی ہے ۔اس کے پینے سے جوڑوں کا درد اور پٹھوں کی سوزش دور ہوتی ہے ۔ سنہری دودح پینے سے انسانی جسم میں قوت مدات مدافعت بھی بڑھتی ہے۔ایک کپ دودھ میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی ملائیں اور ابُال لیں ۔مٹھاس کے لیے معمولی سے شہد ملالیں ،، اور گولڈن ملک کا مزہ اٹھائیں ۔

یہ رہی ایشیا کی مشہور ادرک کی چائے

ادرک کی چائے

ادرک کاآدھا یا چوتھائی حصہ کُترکر چائے کی کیتلی میں شامل کریں ۔3 سے 5 منٹ ابُالیں اور مٹھاس کے لیے شہد ملالیں ، اور خوب لطف اندوز ہوں۔ادرک نظام انہضام کی بہتری کے لیے اپنا ثانی نہیں رکھتی ،اور صبح میں ایک کپ ادرک کی چائے نظام دوران خون اورنظام انہضام کو جلد فعال کردیتی ہے۔

موٹاپا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے